Saturday, April 20, 2024

پنجاب میں بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کو 10 مئی شام 6 بجے تک اجازت دینے کا فیصلہ

پنجاب میں بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کو 10 مئی شام 6 بجے تک اجازت دینے کا فیصلہ
May 8, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب میں بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کو 10مئی شام 6 بجے تک اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

10 مئی شام 6 بجے سے 15 مئی صبح 6 بجے تک پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی، فیصلہ سول سیکرٹریٹ میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ہوا۔ رکشہ، ٹیکسی اور پرائیویٹ گاڑیوں کو 50 فیصد گنجائش کیساتھ سفر کی اجازت ہو گی۔

چیف سیکرٹری پنجاب نےکہا کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ مفاد عامہ میں کیا گیا، خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔