Saturday, May 11, 2024

پنجاب میں بھی چکن کی قیمت 500 کا ہندسہ عبور کر گئی

پنجاب میں بھی چکن کی قیمت 500 کا ہندسہ عبور کر گئی
May 19, 2021

لاہور (92 نیوز) بلوچستان اور سندھ کے بعد پنجاب میں بھی چکن کی قیمت 500 کا ہندسہ عبور کر گئی۔

صوبائی دارلحکومت لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ 07 روپے اضافے کے ساتھ برائلر مرغی کا گوشت 429 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔

ادھر مارکیٹ میں ادرک 310، لہسن چائنہ 160، سفید ٹینڈے 83 اور دیسی ٹینڈے 124 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اروی 140،  مٹر 114, بھنڈی 73 اور میتھی 62 روپے فی کلو  میں بک رہی ہے۔  

خریداری کیلئے آئے شہری بھی مایوس اور مہنگائی کا رونا روتے نظر آئے۔

دوسری طرف متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن لاہور نے روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ صدر نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل کہتے ہیں روٹی کی قیمت 12 اور نان کی قیمت 18 روپے مقررکرنے کیلئے ڈی سی لاہور کو درخواست دیدی ہے۔ انہوں نے تین دن کا وقت مانگا ہے۔