Friday, May 17, 2024

پنجاب میں بچوں کی بڑی تعداد کورونا سے متاثر ہونے لگی

پنجاب میں بچوں کی بڑی تعداد کورونا سے متاثر ہونے لگی
April 1, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب میں بچوں کی بڑی تعداد کورونا سے متاثر ہونے لگی۔ ذرائع کے مطابق رواں سال صوبے میں 19 ہزار 367 بچے کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مارچ میں 4830 جبکہ فروری میں 1669 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ جنوری میں 2021 بچوں کو کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لیا۔ صرف لاہور شہر میں 5 ہزار سے زائد بچے کورونا وباء سے متاثر ہوئے۔

ڈاکٹر کہتے ہیں والدین احتیاط کریں ۔ کورونا کی تیسری لہر کے دوران نہ صرف بچے اس سے متاثر ہو رہے ہیں بلکہ متاثرہ بچے کورونا پھیلانے کا باعث بھی بن رہے ہیں۔

پنجاب میں کورونا سے متاثر ہونے والے بچوں کی عمریں نومولود سے  لیکر 15 سال تک ہے۔