Thursday, March 28, 2024

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےلیے میئر، ڈپٹی میئر اور کونسلرز کا جوائنٹ پینل ہو گا

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےلیے میئر، ڈپٹی میئر اور کونسلرز کا جوائنٹ پینل ہو گا
December 12, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے میئر، ڈپٹی میئر اور کونسلرز کا جوائنٹ پینل ہو گا۔ آزاد افراد بھی پینل کی شکل میں ہی الیکشن لڑ سکیں گے۔

پنجاب گورنمنٹ نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرونگ ووٹنگ مشین کے ذریعے کرانا لازم قراردیدیا ۔ حکومت پنجاب کے جاری کردہ آرڈیننس میں الیکٹرونگ ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ لازم قراردی۔ بلدیاتی انتخابات سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے۔ میئر ، ڈپٹی میئر اور کونسلرز کا جوائینٹ پینل ہو گا۔ سادہ اکثریت سے امیدوار کامیاب ہوں گے۔ الیکشن میں سیاسی جماعت یا آزاد افراد پینل کی شکل میں ہی الیکشن لڑسکیں گے۔

تمام کیٹگریز کے لئے پینل نہ دینے والے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ کونسلر کا الیکشن لڑنے کے لئے عمر اکیس سال ہو گی ۔ میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لئے عمر پچیس سال ہو گی۔ یوتھ کے لئے عمر کم ازکم اٹھارہ سال اور زیادہ سے زیادہ بتیس سال ہو گی۔ منتخب ارکان کو کونسل کے پہلے اجلاس کی تاریخ کے ساٹھ دن کے اندر رکنیت کاحلف اٹھانا لازم ہو گا۔