Sunday, September 8, 2024

محرم کے پیش نظر سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تبدیل !!! پہلا مرحلہ 31اکتوبر، دوسرا 19 نومبر، تیسرا مرحلہ 3دسمبر کو ہو گا

محرم کے پیش نظر سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تبدیل !!! پہلا مرحلہ 31اکتوبر، دوسرا 19 نومبر، تیسرا مرحلہ 3دسمبر کو ہو گا
August 21, 2015
لاہور (92نیوز) بلدیاتی انتخابات کاپہلا مرحلہ 31اکتوبر، دوسرا 19 نومبر، تیسرا مرحلہ 3دسمبر کو ہو گا۔ حکومت پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن کرانے سے پھر مکر گئی۔ 12 اکتوبر کو یکم محرم ہے، سکیورٹی کی فراہمی بڑا مسئلہ ہو گا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے نئی منطق پیش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابی شیڈول کا اعلان ایک مرتبہ پھر موخر کردیا گیا۔ پنجاب حکومت نہیں چاہتی بلدیاتی انتخابات کرانا اسی لیے بنا لیا اب محرم الحرام کا نیا بہانہ۔ جی ہاں حکومت نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے حوالے سے ٹال مٹول کی پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں شیڈول جاری نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ 12 اکتوبر کو یکم محرم الحرام ہوگا۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے خدشہ ظاہر کیا کہ سکیورٹی کی فراہمی بڑا مسئلہ ہوگی۔ انتخابی شیڈول دو سے تین روز بعد مشاورت کے بعد جاری کیا جائے گا۔