Friday, April 19, 2024

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات شفاف ہوئے: پرویز رشید

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات شفاف ہوئے: پرویز رشید
November 1, 2015
لاہور(92نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات شفاف ہوئے ، اہلیان فیصل آباد نے چودھری شیر علی کے مقابلے میں رانا ثناء اللہ کے حق میں ووٹ ڈال کر فیصلہ دے دیا ہے بلدیاتی نمائندے اپنے اختیارات خود حاصل کر لیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات  پرویز رشید نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات پرامن طور پر منعقد ہوئے ہیں جبکہ اس نظام کے ذریعے حکومت گھر گھر تک پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے موقع پر میڈیا کی جانب سے کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بعد اب سڑکوں پر بیٹھ کر انتخابی نظام پر تنقید کا سلسلہ بند ہو جانا چاہئےانتخابی نظام کو ہر وقت گالیاں دینا مناسب نہیں۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ بار بار انتخابات ہونے سے انتخابی عمل میں بہتری آئی ہے۔