Thursday, April 25, 2024

پنجاب میں بغیر ویکسی نیشن کسی بھی سرکاری دفتر میں داخلہ ممنوع

پنجاب میں بغیر ویکسی نیشن کسی بھی سرکاری دفتر میں داخلہ ممنوع
October 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا ویکسی نیشن تیز کرنے کے لیے اقدامات سخت کر دیئے گئے۔ پنجاب میں بغیر ویکسی نیشن کسی بھی سرکاری دفتر میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا۔

انٹری پوائنٹ پر سکیورٹی آفیسر کو سختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اور سربراہ این سی اوسی اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی پانچویں لہر سے بچنے کیلئے ویسکینیشن کے اہداف حاصل کرنا ہوںگے۔ لوگوں کی بڑی تعداد

غیر ویکسین شدہ رہی تو وباء میں کمی کے باوجود خطرہ برقرار رہے گا۔ ویکسین کی دوسری خوراک لازم ہے۔

اسد عمر نے ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ ٹیمیں کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی، کوئٹہ، حیدر آباد، نوشہرہ ، فیصل آباد مردان اور مینگورہ میں ویکسینیشن مہم میں بہتری کی ضرورت ہے۔