Thursday, May 2, 2024

پنجاب میں بارش نے رت بدل دی ، مختلف شہروں میں کہیں بارش اور کہیں بادل برسے

پنجاب میں بارش نے رت بدل دی ، مختلف شہروں میں کہیں بارش اور کہیں بادل برسے
May 17, 2019
 لاہور (92 نیوز) پنجاب میں بارش نے رت بدل دی ۔ مختلف شہروں میں کہیں بارش اور کہیں بادل برسے۔ لاہور میں ٹھنڈى ہواؤں کے ساتھ ہلکى بارش شروع ہو گئی۔ موسم نے لی جو انگڑائی تو لوگوں کے چہروں پر خوشی دوڑ آئی۔ ملک کے دوسروں علاقوں کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی علی الصبح سے ہی مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہلکی ہلکی بوندا باندی کی صورت اختیار کر لی۔ کا مزاج کیا بدلا عوام نے بھی سکھ کا سانس لیا۔ ملتان ، جھنگ ، لودھراں سمیت کئی علاقوں میں ابرکرم برسنے سے گرمی رفو چکر ہو گئی۔ کراچی میں ہوائیں چل پڑیں ، بوندا باندی کی پیشگوئی بھی کر دی گئی۔ سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں بھی آج پھر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں اولے پڑ گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 23 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب  76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔