Thursday, March 28, 2024

پنجاب میں ایک لاکھ بھرتیوں کی منظوری

پنجاب میں ایک لاکھ بھرتیوں کی منظوری
November 4, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب میں ایک لاکھ بھرتیوں کی منظوری دیدی گئی، سرکاری اداروں میں بھرتیاں تعلیم، تجربہ اور میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی۔

سرکاری ترجمان حسان خاور دورانِ پریس کانفرنس کہا آئی جی پنجاب کی تبدیلی زیرغور نہیں، لاہور کی سطح پر پولیس میں تبدیلیاں لائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں بھرتی کا عمل فوری شروع کیا جارہا ہے، سکولزاور کالجز میں 33 ہزار آسامیوں پر بھرتی ہو گی، پہلے مرحلے میں 16 ہزار بھرتی ہوگی۔

حسان خاور بولے کہ محکمہ صحت میں 16 سو، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں 6 ہزار، کالج ٹیچر میں 6 سو، پٹواریوں کی 48 سو بھرتیاں ہوں گی۔