Sunday, September 8, 2024

پنجاب میں ایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری نا آ سکی، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

پنجاب میں ایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری نا آ سکی، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
December 15, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب میں ایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری نا آ سکی۔ لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق پنجاب نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کر دیا۔ ٹائون ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس 200 ریکارڈ کیا گیا۔ ٹائون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس 229 ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے، فیز 6 میں 420 بذریعہ موبائل وین ریکارڈ کیا گیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 401 ریکارڈ کیا گیا۔ فیصل آباد میں 158 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ راولپنڈی میں ائیر کوالٹی انڈیکس 188 ریکارڈ کیا گیا۔ رحیم یار خان میں ائیر کوالٹی انڈیکس 139ریکارڈ کیا گیا۔ یہ تمام ڈیٹا چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔