Saturday, April 27, 2024

پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے آغاز کیلئے سمری کی منظوری

پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے آغاز کیلئے سمری کی منظوری
November 26, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے آغاز کیلئے سمری کی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک اور احسن اقدام اُٹھاتے ہوئے صوبہ میں ایئرایمبولینس سروس شروع کرنیکی منظوری دی جس کے لیے ریسکیو 1122 ایئرایمبولینس سروس شروع کرنے کیلئے قواعد وضوابط کے تحت ٹینڈر جاری کرے گا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے اجرا کیلئے کارروائی جلد مکمل کرنے کاحکم بھی صادر کردیا۔ ایئرایمبولینس سروس کیلئے پائلٹ اسٹاف کی دستیابی کا عمل بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ایئرایمبولینس میں پیرامیڈیکس، ریسکیور، جان بچانے کیلئے تمام ضروری آلات میسر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایئرایمبولینس ہائی وے، موٹروے پر بھی لینڈنگ، ٹیک آف کرسکے گی۔ پنجاب ایئرایمبولینس شروع کرنے والا پاکستان اور خطے کا پہلا صوبہ ہوگا۔