Saturday, April 20, 2024

پنجاب میں انویسٹی گیشن پولیس میں اصلاحات کا فیصلہ

پنجاب میں انویسٹی گیشن پولیس میں اصلاحات کا فیصلہ
January 1, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب میں انویسٹی گیشن پولیس میں اصلاحات کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سنگین مقدما ت کی تفتیش کرنے میں مس فٹ افسران کو فیلڈ سے نکال کر دفاتر میں تعینات کرنے کی پالیسی تیار کر لی گئی۔ پنجاب، انویسٹی گیشن پولیس، اصلاحات، فیصلہ، لاہور، 92 نیوز بیماری سے آئے روز تنگ ملازمین کو قبل از وقت ریٹائرمنٹ دینے کی پا لیسی بھی تیار ہو گئی۔ ایسے افسران کی فہرستیں تیار کرکے حقیقی بنیادوں پر سزا و جزاکا عمل شروع کرنے کیلئے رپورٹ طلب کرلی گئی۔ سال 2020 کو پولیس ریفامز کا سال قرار دیتے ہوئے صوبہ بھر کے اعلیٰ افسروں کو گائیڈ لائن دیدی گئی۔