Wednesday, May 8, 2024

پنجاب میں انسداد پولیو مہم مکمل، ایک کروڑ 54 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے

پنجاب میں انسداد پولیو مہم مکمل، ایک کروڑ 54 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے
August 18, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب میں انسداد پولیو مہم کے تین روز مکمل ہوگئے، ایک کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ مہم کیچ آپ ڈے کے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جس میں مسنگ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے بعد پہلی مرتبہ 3 روزہ انسداد پولیو مہم 15 اگست سے شروع ہوئی، صوبہ بھر میں 5 سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 78 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زاہد کہتے ہیں کہ 3 روزہ مہم میں محروم رہنے والے بچوں کے لئے 3 دن کیچ اپ مہم رکھی گئی ہے، انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کام انجام دے رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق پہلے روز 50 لاکھ 33 ہزار،دوسرے روز 53 لاکھ 70 ہزارجبکہ تیسرے روز50 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے۔