Thursday, April 25, 2024

پنجاب میں امتناع وبائی امراض آرڈیننس نافذ

پنجاب میں امتناع وبائی امراض آرڈیننس نافذ
March 28, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب میں امتناع وبائی امراض آرڈیننس  نافذ کر دیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا  25لاکھ خاندانوں کو ماہانہ 4ہزار روپے دینے کا اعلان  کر دیا۔

پنجاب میں امتناع وبائی امراض آرڈیننس  نافذ کر دیا گیا، کورونا وارڈزمیں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز اور عملے کوایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ گزشتہ  24گھنٹے میں پنجاب میں کوروناکے 82مریض سامنے آئے  ، معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کو 90دن کی رعایت  دینے کا بھی اعلان کر گیا۔