Monday, May 13, 2024

پنجاب میں الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری

پنجاب میں الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری
November 11, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب میں الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری مل گئی۔ لاہور میں 6 روٹس پر الیکٹرک بسیں چلیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت ٹرانسپورٹ سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ نے گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری دے دی اور ضروری امور جلد طے کرنے کی ہدایت کر دی۔ اسموگ کے مستقل سدباب کیلئے وہیکلز انسپکشن سرٹیفکیشن سسٹم فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے  پنجاب میں ٹرانسپورٹ انسپکٹرز، سب انسپکٹر زاور سارجنٹس کی بھرتی کی بھی  اصولی منظوری دے دی۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور میں 103 کلومیٹر طویل 6 روٹس پر الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ رکن پنجاب اسمبلی سید یاور عباس بخاری  نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کیخلاف علم بلند کیا ہے۔ ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹنے والے عناصر کا احتساب ضروری ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ٹرانسپورٹ سپیشلسٹ اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔