Thursday, April 25, 2024

پنجاب میں اس وقت کورونا وائرس کے 96 مریض ہیں ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

پنجاب میں اس وقت کورونا وائرس کے 96 مریض ہیں ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار
March 20, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا پنجاب میں اس وقت کورونا وائرس کے 96 مریض ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میڈیا کو بریفنگ میں کہا تفتان سے 1200 زائرین ملتان پہنچ گئے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے 8 ارب روپے دے دیئے۔ ایکسپوسنٹر میں فیلڈ اسپتال بنانے جارہے ہیں۔ 48 گھنٹے کے نوٹس پر 10 ہزار بیڈز کی گنجائش ہو گی۔ ڈاکٹرز اور عملے کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنا رہے ہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کرونا کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اور حکومتی کارکردگی پر کہا کہ کرونا کے چھانوے مریض ہو چکے ہیں۔ کرونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے آٹھ ارب روپے مختص کیے جارہے ہیں۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ضروری ادویات حفاظتی سامان اور آلات خریدے جارہے ہی اور ڈیلی ویجیز ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی نہیں کریں  جبکہ مارکیٹوں ، مالی نقصان اور ضروری سہولیات کے لیے کمیٹیاں قائم کر دی گئیں ہیں۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت کمیٹئ قائم ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی تنقید پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والوں کے لیے ہدایت کی دعا ہی کر سکتا ہوں تاہم متاثرین کے لیے ویلفیئر فنڈ قائم کر دیا گیا ہے جس میں مخیر حضرات اپنا حصہ ڈال سکیں۔