Monday, May 13, 2024

پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں، فیاض الحسن چوہان

پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں، فیاض الحسن چوہان
January 19, 2020
لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں، کوتائی کرنے والی 380 فلورملز کےخلاف کارروائی کی، 15 کے لائسنس معطل اور دیگر کو بھاری جرمانے کئے گئے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ عام سی بات ہے چکی کا آٹا مہنگا ہوتا ہے، 170 کے قریب فلورملز کا کوٹہ معطل کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سردار عثمان بزدار نے قائدانہ صلاحیتوں کا استعمال کر کے بحران سے بچایا،عثمان بزدار کام کرنے کے عادی اور قائل ہیں، پچھلے ڈیڑھ سال سے عثمان بزدار کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے،وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات کو 60 فیصد کم کیا۔ صو بائی وزیر کا کہنا تھا خیبرپختونخوا کی دیکھا دیکھی ن لیگ کی حکومت نے پنجاب میں صحت کارڈ کا اجرا کیا، پنجاب میں صحت انصاف کارڈ جاری تو ہوئے لیکن اسپتالوں میں غریب کو کچھ نہ ملا۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کے حوالے سے گفتگو میں کہاکہ اتحادیوں کے ناراض ہونے کی افواہیں چل رہی تھیں، سیاست اور میڈیا میں کچھ کریکٹرز ہیں کچھ فیکٹرز،پنڈی سے تعلق ہے، اسلام آباد میرا ہمسایہ ہے، جو بات کروں گا پکی بات کروں گا۔ عثمان بزدار 5 سال وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے،پنجاب میں جتنی قانون سازی ہوئی کہیں نہیں ہوئی۔کان ایک طرف سے بند کر کے دوسری طرف سے سن لیں عثمان بزدار 5سال تک وزیراعلیٰ رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا فواد چودھری قابل احترام اور وفاقی وزیر ہیں، فواد چودھری نے پہلے بھی تنقید کی بہت اچھے سے جواب دیا، عثمان بزدار اورحکومت کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی، فواد چودھری کبھی کبھی جذبات میں کچھ کہہ جاتے ہیں۔ صو بائی وزیر اطلا عات بولے کہ مولانا صاحب سوجی کا حلوہ اور نوٹوں جلوہ دیکھنے کے دلداہ ہیں، کشمیر ایشو سے توجہ ہٹانے کے پیچھے مولانا کا دھرنا تھا، کشمیر کی بات کرنے پر چین کے مشکور ہیں۔ پوری دنیا بھارت کی بدمعاشیوں کو دیکھ رہی ہے،کامل علی آغاز بھائی اور دوست ہیں، اتحادی جماعت کے کسی شکوے کا جواب سب کے سامنے نہیں دونگا۔