Friday, April 19, 2024

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق
November 15, 2020
عارف والا (92 نیوز) پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عارف والا کے نواحی گاؤں سیون ای بی میں آسمانی بجلی گرنے سے 30 سالہ نوجوان دم توڑ گیا، 59 ای بی میں فریاد نامی کسان جاں بحق ہوگیا۔ رینالہ خورد کے نواحی گاؤں 14 ون اے ایل میں بھی آسمانی بجلی ایک نوجوان کی جان لے گئی۔ اِدھر قصور کے گاؤں بلیئر میں کمرے کے روشن دان سے آسمانی بجلی گرنے سے 25 سالہ اسکول ٹیچر عدیل جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب ننکانہ صاحب کے تھانہ بڑا بجلی گھر کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔