Friday, May 17, 2024

پنجاب میں آج سے شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی ، عوام کی بےاحتیاطی کم نہ ہوئی

پنجاب میں آج سے شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی ، عوام کی بےاحتیاطی کم نہ ہوئی
April 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب میں آج سے شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی لا دی گئی لیکن عوام کی بےاحتیاطی کم نہ ہوئی۔

ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سیکڑوں مقدمات درج کیئے گئے۔ کئی دکانیں سیل اور گاڑیاں بند کر دی گئیں۔

سندھ حکومت نے بھی جلسے جلوسوں اور سماجی تقریبات پر پابندی لگا دی۔ چھ اپریل سے شادی ہالز بھی  بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں کاروباری مراکز ہفتے کے مختلف دنوں میں بند رکھنے کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

ادھر پولیس بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے متحرک ہو گئی۔ بغیر ماسک 407 مقدمات جبکہ کورونا ایس او پیز کیخلاف ورزی پر 438 مقدمات درج کیئے۔ لاہور میں  بغیر ماسک گھومنے پر 407 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی 438 جبکہ مجموعی طور پر 845 مقدمات درج کیے گئے۔ سٹی ڈویژن میں بغیر ماسک 56 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 89 مقدمات درج کئے گئے۔ کینٹ ڈویژن میں بغیر ماسک 80 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 27 مقدمات درج کئے گئے۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں بغیر ماسک 134 جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 234 مقدمات درج کروائے گئے۔