Friday, April 19, 2024

پنجاب میں 80 سال سے زائد عمر افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے ایمبولینس سروس کا آغاز

پنجاب میں 80 سال سے زائد عمر افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے ایمبولینس سروس کا آغاز
April 1, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت کا ایک اور اچھا اقدام، 80 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگوانے کیلئے ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا،وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ اسی سال سے زائد اور معذور افراد کور ویکسینیشن سینٹر کے لیے پک اینڈڈراپ سروس دی جائے گی۔

پنجاب حکومت نے اسی سال سے زائد عمر کے افراد اور معذوروں کی ویکسینیشن کے لیے ایمبولینس سروس شروع کردی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے کاروبار بند نہیں کرنا چاہتے ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔

عثمان بزدار نے کہا پنجاب حکومت دس لاکھ ڈوزز خریدنے کے لیےایک ارب روپے مختص کر چکی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کہ سیاست نہیں عملی کام کر رہا ہوں۔ بلدیاتی اداروں کی بحالی کے لیے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے۔ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی فیملی کو گھر پر ویکسین لگانے کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے۔