Friday, April 19, 2024

پنجاب میں 61 فیصد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے

پنجاب میں 61 فیصد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے
July 10, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب میں 61 فیصد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق لیہ اور لودھراں میں سب سے زیادہ 91 فیصد مریض ریکور ہوئے۔ مظفر گڑھ اور چکول میں پچاسی، بہاولپور میں اسی، میانوالی اور سیالکوٹ میں ستتر ، جہلم اور ملتان میں شرح چھیاسی فیصد  جبکہ جھنگ میں اناسی فیصد مریض ٹھیک ہوئے۔ منڈی بہاؤالدین ،حافظ آباد اور ساہیوال میں چھہتر فیصد جبکہ وہاڑی اور ننکانہ صاحب میں پچھتر فیصد افراد نے کورونا کو شکست دی۔ راولپنڈی اور شیخوپورہ میں چوہتر، گوجرانوالہ میں تہتر جبکہ رحیم یار خان، قصور اور ڈی جی خان سے انہتر فیصد افراد صحت یاب ہوئے۔ خوشاب اور بھکر میں یہ شرح سرسٹھ، بہاولنگر چھاسٹھ جبکہ اٹک اور فیصل آباد میں انسٹھ فیصد رہی۔ خانیوال سے اکسٹھ، اوکاڑہ سے ستاون، راجن پور اور چینوٹ سے چون، لاہور سے ترپن اور سرگودھا سے باون فیصد افراد ٹھیک ہوئے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اکاون، نارووال سے پچاس جبکہ گجرات اور پاکپتن سے اڑتالیس فیصد مریض ڈسچارج ہو گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں شرح اموات 2.31 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ اسپتالوں میں سینتیس فیصد ایکیٹو کیسز موجود ہیں۔