Thursday, May 9, 2024

پنجاب میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم 30 نومبر سے شروع ہوگی

پنجاب میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم 30 نومبر سے شروع ہوگی
November 27, 2020

محکمہ صحت پنجاب صوبہ بھر کے بچوں کو پولیو سے بچانے کے لئے کوشاں!، پنجاب میں ایک مرتبہ پھر 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 30 نومبر سے ہو گا۔ انسدادِ پولیو مہم کے دوران کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

انچارج پولیو پروگرام  سندس ارشاد کہتی ہیں 5 روزہ پولیو مہم کے لئے 45 ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے والدین سے منفی پراپیگنڈہ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بچوں کو بلا خوف قطرے پلوانے کی اپیل کی ہے۔

لاہور کے شہریوں نے بھی پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کرنے اور بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے کی اپیل کی ہے۔

مہم کے دوران تمام پولیو ورکر کورونا کی حفاظتی تدابیرپرعمل درآمد کرتے ہوئےگھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔