Thursday, April 18, 2024

پنجاب میں 384 میں سے 320 افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ، یاسمین راشد

پنجاب میں 384 میں سے 320 افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ، یاسمین راشد
March 19, 2020
لاہور (92 نیوز) ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا پنجاب میں 384 میں سے 320 افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے۔ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایوان وزیر اعلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اب تک پنجاب میں سرکاری طور پر 384 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 320 منفی اور 64 مثبت جبکہ 14 نجی لیبارٹریوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ٹیچنگ اسپتالوں میں آئسولیشن سینٹر بنائے جا رہے ہیں ۔ پی کے ایل آئی لاہور، یورالوجیی سینٹر راولپنڈی، ملتان اور ڈی جی خان میں کرورنا کے مریضوں کے لئے مکمل بندوبست کیا گیا ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں 5 ہزار زائد زائرین اور طلباء پنجاب میں آئیں گے۔ پنجاب بھر میں پانچ سو آئسولیشن کمرے بن چکے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ گھروں میں رہیں ، چہل قدمی اور سیر وتفریح کے لئے نکلنے سے مرض کے زیادہ پھیلنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 736 زائرین ڈی جی خان میں موجود ہیں ، اگلا گروپ بارہ سو زائرین کا آئے گا جسے ملتان میں رکھا جائے گا۔ شوکت خانم اسپتال میں لیول تھری کی لیبارٹری ہے۔ آدھی کٹس ان کو فراہم کی ہیں وہ بلامعاوضہ ٹیسٹ کر رہے ہیں۔