Friday, March 29, 2024

پنجاب میں 3.5 ملین ٹن گندم کی پیداوار کے باوجود بحرانی کیفیت

پنجاب میں 3.5 ملین ٹن گندم کی پیداوار کے باوجود بحرانی کیفیت
May 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب میں 3.5 ملین ٹن گندم کی پیداوار کے باوجود بحرانی کیفیت، فلور ملز کو گندم کی خریداری میں مشکلات در پیش، آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ

پنجاب میں 3.5 ملین ٹن گندام کی پیداوار کے باوجود بحرانی کیفیت ہے، حکومتی بیانات کے مطابق پیداوار اور پروکیورمنٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، لیکن دوسری جانب فلور ملز کو گندم کی خریداری میں مشکلات در پیش ہیں۔

کندم کے پرمٹ سسٹم کی پیچیدگیوں اور سپلائی میں مشکلات نے بحران کھڑا کر دیا ہے، پرمٹ کا اجرا بحران کو ختم کرنے کے لیئے کیا گیا تاہم بنجاب حکومت نے پرمٹ پر سپلائی سے انکار کردیا ہے۔

بڑے زمینداروں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی شروع کردی جس سے بحران مزید گہرا ہو گیا، فلور ملوں کو گندم سرکاری ریٹ 1800 روپے کی بجائے 2040  روپے فی 40 کلو مل رہی ہے، اس سے آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔