Friday, April 26, 2024

پنجاب میں 24 گھنٹے میں مزید 248 ڈینگی کیسز سامنے آگئے

پنجاب میں 24 گھنٹے میں مزید 248 ڈینگی کیسز سامنے آگئے
September 23, 2019
لاہور ( 92 نیوز) ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں  ، پنجاب میں24گھنٹے کے دوران مزید 248کیسزسامنے آگئے، صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد2ہزار595 ہو گئی۔ ڈینگی مچھروں کی یلغارکوروکا نہ جاسکا، پنجاب میں248نئے کیسز سامنے آئے ، اسلام آباد سے 112،راولپنڈی میں بھی 112شہریوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ 24گھنٹے کے دوران پمزمیں 100 مریض لائے گئے ،پولی کلینک کے آئسولیشن وارڈ میں 70مریض زیرعلاج ہیں، ڈینگی سے متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھنے پروفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں میں  جگہ کم پڑنے لگی۔ ملتان کے نشتر اسپتال میں 12نئے مریض داخل ہوئے ، لاہور میں دوافراد میں   2ڈینگی بخارکی تصدیق ہوئی ، سرگودھا اور منڈی بہاؤالدین سےچار،چار مریض سامنے آئے جب کہ فیصل آباد میں تین افراد ڈینگی کا شکار ہوئے ۔  پنجاب میں ڈینگی وائرس سے متاثرین کی مجموعی  تعداد2ہزار595 ہو گئی۔ خیبرپختونخوا میں بھی مزید109شہری ڈینگی وائرس کاشکار ہوئے جس سے متاثرین کی تعداد ڈھائی ہزارسے تجاوز کرگئی۔ پشاور میں  57،مردان 16 ،ہری پوراور خیبرایجنسی سے 7 ،7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔