Sunday, May 12, 2024

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 195 مریض رپورٹ

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 195 مریض رپورٹ
October 6, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 195 مریض رپورٹ ہوئے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر کا کہنا ہے کہ لاہور سے ڈینگی کے 139 مریض رپورٹ ہوئے۔ راولپنڈی سے 31 اور ننکانہ سے 6 اور حافظ آباد سے ڈینگی کے 4 مریض رپورٹ ہوئے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق صوبہ بھر کےاسپتالوں میں ڈینگی کے تین سو پینسٹھ مریض داخل ہیں۔

وائس چانسلر یو ایچ ایس ڈاکٹر جاوید اکرم نے 92 نیوز سے بات چیت میں کہا کہ پنجاب اور لاہور میں گرمی کا زورٹوٹنے کا موسم ڈینگی کے پھیلاؤ کا موسم ہوتا ہے۔

ڈی سی لاہور کے مطابق ڈینگی پر قابو پانے کی مہم میں تعاون نہ کرنے والے 1200 افراد کو نوٹس جاری کیے گئے۔ ستتر ایف آئی آرز درج کرائی گئیں اور چھ گرفتاریاں بھی کی گئیں۔