Monday, May 13, 2024

پنجاب میں 24 گھنٹوں میں رواں برس کے سب سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں میں رواں برس کے سب سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے
March 28, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب میں کورونا وائرس کے وار جاری،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں رواں برس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے،ادھر ضلعی انتظامیہ اور لاہور پولیس نے ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کی تیسری لہر بے قابوہو گئی ، 24 گھنٹے میں ریکارڈ 2 ہزار 823 کیسز سامنے آ گئے صوبہ بھر میں مجموعی تعداد 2 لاکھ 12 ہزار 918 ہو گئی، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق سب سے زیادہ لاہور میں ایک ہزار 725 افراد مؤذی وباء کا شکار ہوئے۔

ادھر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پولیس بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے ایکشن میں آ گئی، کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے احکامات پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی بڑی ٹرانسپورٹ کمپنی کو بند کروا دیا، کمشنر لاہور کہتے ہیں گاڑیوں میں 50 فیصدسے زائد مسافر بٹھائے جا رہے تھے ضلعی انتظامیہ نے بروقت کارروائی کی۔

ادھر اسلام پورہ پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ماسک نا پہننے پر پہلی ایف آئی آر درج کر لی،شہری محمد جاوید کے خلاف ایف آئی آر پنجاب وبائی امراض کنڑول آرڈیننس 2020 کی دفعات کے تحت درج کی گئی۔

سی سی پی او کہتے ہیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کی جائی گی۔