Sunday, May 12, 2024

پنجاب میں 17 ارب سے 21 ہزار ایلیمنٹری اسکولز اپ گریڈ کرنیکا فیصلہ

پنجاب میں 17 ارب سے 21 ہزار ایلیمنٹری اسکولز اپ گریڈ کرنیکا فیصلہ
April 3, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب میں 17 ارب کی لاگت سے 21 ہزار ایلیمنٹری اسکولز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے پنجاب میں 17 ارب کی لاگت سے 21 ہزار ایلیمنٹری اسکولز کو اپ گریڈ کررہے ہیں۔ جنوبی پنجاب کو اپ گریڈیشن میں 38 فیصد شیئر مل رہا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں کی اپ گریڈیشن میں کسی ڈسٹرکٹ اور ریجن کو اولیت نہیں دی گئی۔ اورنج لائن کیلئے 30 ارب نہ دیتے تو دوسرا اور تیسرا فیز بھی ساتھ ہی شروع ہوجاتا۔