Tuesday, May 21, 2024

پنجاب میں 163 ارب روپے کے تعمیراتی منصوبے شروع ہوچکے، وزیراعظم

پنجاب میں 163 ارب روپے کے تعمیراتی منصوبے شروع ہوچکے، وزیراعظم
December 31, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ پنجاب میں 163 ارب روپے کے تعمیراتی منصوبے شروع ہوچکے، بینکوں نے تعمیراتی شعبے کیلئے 378ارب روپے مختص کیے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ہم تعمیرات کے شعبے میں بہتری لائے۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کم قیمت منصوبے میں بینک تعاون کریں گے۔

اُنہوں نے کہا، پہلے ایک لاکھ گھروں کیلئے 3لاکھ روپے فی گھر گرانٹ دینگے۔ پہلے مرحلے میں ایک لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب میں اڑھائی لاکھ نوکریاں پیدا ہوں گی۔ تعمیراتی شعبے کیلئے فکسڈ ٹیکس ریجیم میں 31 دسمبر 2021 تک توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ کم قیمت پر گھر خریدنا ممکن ہورہا ہے، بینک ہاؤس فنانسنگ میں بہت آگے نکل چکے ہیں۔ زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے۔ پنجاب میں تعمیراتی پراجیکٹس سے 1500 ارب کی سرگرمی ہوگی۔ گھر خریدنے کیلئے ذرائع آمدن بتانے کی مہلت میں چھ ماہ توسیع بڑے شہروں کیلئے ماسٹر پلان بنائیں گے۔