Saturday, April 20, 2024

پنجاب میں 15 روز کا مزید لاک ڈاؤن ، 30 جولائی تک توسیع کر دی گئی

پنجاب میں 15 روز کا مزید لاک ڈاؤن ، 30 جولائی تک توسیع کر دی گئی
July 14, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب میں 15 روز کا مزید لاک ڈاؤن ہو گیا۔ 30 جولائی تک توسیع کر دی گئی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، سینما ہال بدستور بند رہیں گے۔ سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھ کی اجازت نہیں ہو گی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا۔ 30جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔ سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں کی تواریخ متعلقہ نوٹیفکیشن کے مطابق  ہوں گی۔