Saturday, May 18, 2024

پنجاب میں 1124نرسیں، 342فارماسسٹ بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں 1124نرسیں، 342فارماسسٹ بھرتی کرنے کا فیصلہ
January 22, 2017

لاہور (92نیوز) محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے 1124نرسوں اور 342فارماسسٹ کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نرسوں اور فارماسسٹ کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر 25 ڈی ایچ کیو اور15 ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں بھرتی کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے 40ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی حالت زار بہتر کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ 1124نرسوں اور 342فارماسسٹ کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔

ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں 993اور 131نرسوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں بھرتی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان ہسپتالوں میں 342 فارماسسٹ بھی بھرتی کیے جائیں گے جن میں 303 فارماسسٹ ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں 39 فارماسسٹ بھرتی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نرسز اور فارماسسٹ کی بھرتی ہسپتالوں کی بہتری کا حصہ ہے جس سے علاج معالجہ کی سہولتوں میں مزید بہتری آئے گی۔