Sunday, September 8, 2024

پنجاب: میڈیکل اورڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ

پنجاب: میڈیکل اورڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ
August 20, 2017

لاہور (92 نیوز) پنجاب بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 65155 امیدوار نے کامیابی کے لیے اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے انٹری ٹیسٹ کے لیے 13 شہروں میں 28 امتحانی مراکز قائم کیے. جن میں 41563 طالبات اور 23592 طلبہ نے شرکت کی. ٹیسٹ کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور تمام ترسنڑز پردفعہ 144 نافذ رہی۔

ایم بی بی ایس کی 3405 اور بی ڈی ایس کی 216 سیٹوں پر داخلے ہوں گے. طلبہ اپنی جوابی کاربن کاپی کے ذریعے یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے اپنا سکور خود معلوم کر سکتے ہیں ایڈمیشن فارم 84 فیصد نمبر کرنے والے امیدواروں کو ہی ملیں گے. پہلی میرٹ لسٹ 30 اکتوبر کو جاری ہو گی اور کلاسز کا آغاز 13 نومبر کو ہو گا۔