Thursday, May 9, 2024

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج ٹرین کے اوقات کار بڑھا دئیے

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج ٹرین کے اوقات کار بڑھا دئیے
November 26, 2020

 ٹرین 27 کلومیٹر کا فاصلہ 45 منٹ میں طے کرے گی اور اس کی اوسط رفتار 35 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا اورنج لائن میٹروٹرین کا ماس ٹرانزٹ منصوبہ شہریوں کو عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرے گا۔ یہ منصوبہ گرین جی ڈی پی کا محرک ثابت ہو گا اور اس سے اربن ڈویلپمنٹ میں استحکام مزید بڑھے گا- حکومت پنجاب کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی اقتصادی صورتحال اور محدود وسائل کے باوجود اورنج لائن ٹرین کو چلانے کے لئے سالانہ اربوں روپے کی سبسڈی بھی دے رہی ہے۔