Wednesday, April 24, 2024

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں تین بیکریاں سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں تین بیکریاں سیل
June 25, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ناقص صفا ئی کے انتظامات پر تین بیکریاں سیل کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ہربنس پورہ اور فیصل ٹاؤن میں تین بیکریوں کو سیل کر دیا۔ اس حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشن عائشہ ممتاز کا کہنا ہے کہ مضر صحت اشیاءبنانے والی بیکریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور آج سیل کی جانے والی بیکریوں کے مالکان کے خلاف نہ صرف مقدمات درج کیے گئے بلکہ ملازمین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔