Sunday, September 8, 2024

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،جعلی مشروب ساز فیکٹری پکڑلی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،جعلی مشروب ساز فیکٹری پکڑلی
September 20, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت  لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی برانڈ کے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پکڑ لی دو افراد گرفتار، فیکٹری سیل جبکہ  مالکان موقع سے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی آفسیر طاہرہ کلثوم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بند روڈ پر مشہور برانڈز کے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور چار سو لیٹر سے زائد مشروب اور خالی بوتلیں تحویل میں لے لیں، فیکٹری کو سیل کر کے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ کارروائی کے دوران جعلی مشروب فیکٹری کے مالکان موقع سے فرار ہو گئے ۔