Saturday, April 20, 2024

پنجاب : شدید دھند سے 40 گاڑیاں ٹکرا گئیں‘ 2 افراد جاں بحق‘ 40 زخمی

پنجاب : شدید دھند سے 40 گاڑیاں ٹکرا گئیں‘ 2 افراد جاں بحق‘ 40 زخمی
November 2, 2016
لاہور (92نیوز) نومبر کے شروع ہوتے ہی سردی اور دھند کے سلسلے کا بھی آغاز ہو گیا۔ ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے سمیت مختلف شاہراہوں پر ٹریفک حادثات پیش آئے۔ مختلف حادثات میں دوافرادجاں بحق اور چالیس زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں آج رات سے صبح تک شدید دھند کا راج رہا جو مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات کاباعث بنا۔ موٹروے پر دھند کی وجہ سے شیخوپورہ کے علاقے کوٹ رنجیت انٹر چینج کے قریب دس گاڑیاں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ fog2   شاہکوٹ میں لاہور فیصل آباد روڈ پرتین بسوں اور دو کاروں کے درمیان حادثہ پیش آیا۔ گاڑیوں کے ٹکرانے کے باعث ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ اسلام آباد میں ڈھوک کشمیریاں جی الیون میں سگنل پر یونیورسٹی کی بس سے ایک موٹر سائیکل ٹکرا گئی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور تیس طالبات زخمی ہو گئیں۔ سیف سٹی کیمروں میں نظر آنے پر پولیس نے حادثے کے فوری بعد ایکشن لیتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ ضلع ننکانہ کے علاقہ پنواں کے قریب بھی دھند کے باعث تیس گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔