Friday, March 29, 2024

پنجاب سے دو اہم بیورو کریٹس کے تبادلے، صوبائی وزیر اسد کھوکھرمستعفیٰ

پنجاب سے دو اہم بیورو کریٹس کے تبادلے، صوبائی وزیر اسد کھوکھرمستعفیٰ
July 19, 2020
لاہور (92 نیوز) جو کرپشن کرے گا وہ گھر جائے گا، پنجاب سے دو اہم بیورو کریٹس کو تبدیل کر دیا گیا، جبکہ صوبائی وزیر اسد کھوکھر نے استعفیٰ دے دیا، جو وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے منظور کر لیا، وزیر کے تبادلے کی خبر نائنٹی ٹو نیوز پہلے ہی نشر کر چکا تھا۔ پنجاب میں بھی تبدیلیوں کی ہوا، کئی افسران تبدیل متعدد پر تلوار لٹکنےلگی! وزیر اعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے بعد دو اعلیٰ بیوروکریٹس کے تبادلے کر دئیے گئے، جبکہ صوبائی وزیر اسد کھوکھر نے وزارت کا قلمدان چھوڑ دیا اور استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا۔ نائنٹی ٹیوز نے لاہور سے اہم وزیر کے استعفے کی خبر پہلے ہی نشر کر دی تھی۔ ذرائع کے مطابق کمشنر لاہور آصف بلال لودھی اور سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ محمد شعیب اکبر پر کرپشن کے الزامات تھے، اس حوالے سے اہم ترین حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں ہیں،تبدیلیوں کی ہوا میں پنجاب کے مزید بیورو کریٹس اور چند وزراء کے تبادلے کا بھی امکان ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن اور کرپشن کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کر رکھی ہے، ذرائع نے بتایا مختلف رپورٹس کے روشنی میں بیوروکریسی میں تبادلے کیے گئے ہیں۔