Monday, May 13, 2024

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان نادہندگان کو ایس ایم ایس بھیجنے کا آغاز کردیاگیا

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان نادہندگان کو ایس ایم ایس بھیجنے کا آغاز کردیاگیا
November 11, 2020

لاہور(92 نیوز)ای چالان جمع نہ کروانے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن کی تیاریاں ، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان نادہندہ گاڑی مالکان کو ایس ایم ایس بھیجنے کا آغاز کر دیا۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ میں موجود موبائل نمبر پر گاڑی مالک کو ایس ایم ایس بھیجا جائیگا ، ابتدائی مرحلے میں 5یا 5سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑی مالکان کو ایس ایم ایس بھیجے جارہے ہیں ۔

 ایس ایم ایس بھیجنے کا مقصد نادہندہ گاڑی مالکان کو ای چالان کے بارے میں آگاہ کرنا ہے، اگلے مرحلے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کوفوراً ای چالان کا ایس ایم ایس موصول ہوگا۔

ترجمان کے مطابق  سٹی ٹریفک پولیس ای چالان جمع نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے، شہری اپنا ای چالان  درج ذیل لنک پر چیک کر سکتے ہیں۔

https://echallan.psca.gop.pk