Sunday, May 19, 2024

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 3ماہ میں 4لاکھ سے زائد ای چالان کئے

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 3ماہ میں 4لاکھ سے زائد ای چالان کئے
December 29, 2018
لاہور( 92 نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی  نے الیکٹرانک چالان  پراجیکٹ کےاعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کے دوران ٹریفک  قوانین کی خلاف ورزی پر 4 لاکھ سے زائد ای چالان جاری کیے گئے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 3ماہ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 4لاکھ سے زائد ای چالان جاری کیے گئے ، جن کی مد میں55ملین سے زائدجرمانہ قومی خزانے میں جمع ہوئے۔ ریڈسگنل کی خلاف ورزی پر ساڑھے 3لاکھ سے زائد،اوورسپیڈنگ پرایک ماہ میں 50ہزار سے زائد ، ون وے اور لین کی خلاف ورزی پر 10ہزار سے زائد ای چالان گھروں میں بھجوائے گئے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا الیکٹرانک چالان نادہندگان کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے چالان جمع نہ کروانے والی 147گاڑیاں پکڑی گئیں جبکہ نادہندگان نے پکڑے جانے پر1987 چالانوں کی مد میں10لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی ادا کیا۔