Monday, May 13, 2024

پنجاب، سندھ، بلوچستان کے مختلف مقامات پر پولیو وائرس کی تصدیق

پنجاب، سندھ، بلوچستان کے مختلف مقامات پر پولیو وائرس کی تصدیق
January 23, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک کے 3 صوبوں کے مختلف مقامات پر پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، پنجاب، سندھ، بلوچستان کے 11 سیوریج پوائنٹس پر ٹائپ ون پولیو وائرس پایا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیو وائرس ملک پر پھر سے پنجے گاڑنے لگا۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان کے گٹروں میں ٹائپ ون پولیو وائرس پایا گیا، خیبرپختونخوا کے گٹر پولیو وائرس سے پاک نکلے، پولیو وائرس کی تصدیق کیلئے نمونے 10 دسمبر تا 9 جنوری کو لیے گئے تھے۔ ذرائع وزارت قومی صحت کے مطابق پشاور، ڈی آئی خان کے گٹر میں پولیو وائرس کی تصدیق نہ ہو سکی، کراچی، حیدر آباد، لاہور، پشین کے گٹروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، حیدر آباد کے تلسی داس پمپنگ سٹیشن کے گٹرمیں پولیو وائرس پایا گیا۔ کراچی کے بلدیہ، اورنگی نالہ، سہراب گوٹھ کے گٹر میں پولیو وائرس پایا گیا، خمیسو گوٹھ، ہجرت کالونی، حاجی مرید گوٹھ کے گٹر میں پولیو وائرس پایا گیا، بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے تروا کے گٹر میں پولیو وائرس پایا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ لاہور کے آئوٹ فال سٹیشن ایف، ایچ کے گٹر میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، فیصل آباد کے گٹر وں میں پولیو وائرس کی تصدیق نہ ہو سکی، سندھ کے سات، پنجاب تین، بلوچستان کے ایک مقام پر پولیو وائرس پایا گیا۔