Monday, May 6, 2024

پنجاب ، سندھ ، بلوچستان میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا تیسرا روز

پنجاب ، سندھ ، بلوچستان میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا تیسرا روز
January 4, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں بجلی بحران تیسرے روز بھی جاری ہے۔ دھند شروع ہوتے ہی بجلی کا ترسیلی نظام بیٹھ گیا۔ بجلی کو بھی ٹھنڈ لگ گئی۔ دھند شروع ہوتے ہی بجلی کا ترسیلی نظام بیٹھ گیا۔ پاور ہاؤسزاورفیڈرزبھی  جواب دے گئے۔ ملک بھر میں تین روز سے بدترین بجلی بحران جاری ہے۔ شارٹ فال چار ہزار چار سو میگا واٹ تک جاپہنچا۔ ملک میں  چودہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ اسلام آباد میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور کے شہری بھی  دہرے عذاب سے دو چار ہیں۔ ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند ہو جاتی ہے۔ لیسکو کا شارٹ فال آٹھ سو میگا واٹ ہو گیا۔ بجلی بحران سے صنعتوں کا پہیہ بھی جام ،مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سردیوں میں یہ حال ہے تو گرمیوں میں کیا بنے گا۔ بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت کی کوئی پلاننگ اور اقدامات نظر نہیں آرہے۔ چھوٹے شہروں اور دہی علاقوں میں بجلی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے۔  بجلی تھوڑی دیر کے لیے آتی ہے اور گھنٹوں غائب ہو جاتی ہے۔ لوڈشیدنگ کے باعث شہریوں کو پانی کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔