Friday, May 17, 2024

پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ،حدنگاہ انتہائی کم

پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ،حدنگاہ انتہائی کم
December 30, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پنجاب سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے جس کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہے ۔ ایم ون موٹر وے پشاور تا سلام آباد ٹریفک کیلئے بند  ہے ۔ دھند کے باعث  ایم فائیو شیر شاہ سے روہڑی تک بند کی گئی جب کہ قومی شاہراہ پر بھی دھند کے باعث  ٹریفک کی روانی متاثر رہی ، دھند میں کمی ہونے پر  ایم فور شورکوٹ سے گوجرہ تک کھول دی گئی۔ ادھر ملک میں  شدید سردی کی لہر برقرار ہے جس کے باعچ  شہری گھروں میں محصور ہیں ۔ بیشتر شہروں میں آسمان پر تیسرے روز بھی بادلوں کے ڈیرے ہیں  ، سکردو میں سردی کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا پارہ منفی اکیس تک گرگیا۔ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، پہاڑوں پر برفباری سردی کو مزید بڑھاوا دے رہی ہے ، مالم جبہ چترال، ایبٹ آباد، بنوں، دیربالا، استور، گلگت، ہنزہ، اور سکردو سمیت شمالی علاقہ جات نے برف کی سفیدچادراوڑھ رکھی ہے ، لوگ گھروں میں محصور ہو چکے ہیں، کوئٹہ میں بھی سردی کی شدید لہر ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں  بھی سخت سردی شہریوں کا امتحان لے رہی ہے، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ساہیوال سمیت متعدد شہروں میں صبح کے وقت گہری دھند کی لپیٹ میں رہتے ہیں۔