Saturday, May 18, 2024

پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند ، موٹروےکئی مقامات پر بند، پروازیں متاثر

پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند ، موٹروےکئی مقامات پر بند، پروازیں متاثر
December 24, 2018
لاہور ( 92 نیوز) دسمبر کے آخری عشرے میں دھند نے ملک کے تین صوبوں میں ڈیرے جما لئے ،پنجاب ، خیبر پختونخوا اور سندھ میں دھند کے باعث موٹروے کئی مقامات پر  بند کر دی گئی جب کہ  پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔ دھند کےباعث پنجاب کے شہر قصور میں کئی فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا سلسلہ 48 گھنٹے تک جاری رہے گا۔ موٹر وے پر گزشتہ روز شیخوپورہ کے علاقے  قلعہ ستار شاہ کے قریب شدید دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثے میں خاتون سمیت نو مسافر زخمی ہوئے۔