Wednesday, April 24, 2024

پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
December 17, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

پنجاب حکومت نے اسکولوں میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیرِتعلیم مُراد راس نے ٹوئٹ کے ذریعے پنجاب بھر کے اسکولوں میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا۔

مُراد راس نے والدین کو ہدایت کی کہ والدین بچوں کی ویکسینیشن کرائیں، انہوں نے اسکولوں کو بھی حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

سندھ میں موسم سرماکی تعطیلات 20 دسمبر سے دو جنوری تک رہیں گی۔ تعطیلات کے دوران تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے اعلامیہ کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں 3 جنوری سے 12 جنوری تک اسکولز بند رہیں گے جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا دورانیہ 24 دسمبر سے 28 فروری 2022 تک ہوگا۔

بلوچستان کے سرد علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 15 دسمبر سے شروع ہوچکی ہیں، جو 28 فروری تک جاری رہیں گی۔ نئے تعلیم سال کا آغاز یکم مارچ 2022 سے ہو گا۔

این سی او سی نے تعلیمی اداروں میں تعطیلات3  جنوری سے کرنے کا فیصلہ کیا تھا، موسمی اثرات سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال الگ ہوگی۔