Friday, May 17, 2024

پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بادل پھر برس پڑے

پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بادل پھر برس پڑے
February 4, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بادل پھر برس پڑے، کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، سرگودھا میں بھی ابرکرم برسنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ پیرمحل شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کے سبب موسم خوشگوار ہوگیا۔ میاں چنوں شہر اور گردونواح میں بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ ادھر کراچی:شہر کے مختلف علاقوں اورنگی ٹاون، سائٹ ایریا، نارتھ ناظم آباد، منگھوپیر، بفرزون، شاہراہ نورجہاں کے اطراف ہلکی بارش ہوئی،جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ گلشن اقبال، طارق روڈ، بفرزون، نارتھ ناظم آباد، ناگن چورنگی، سخی حسن، سہراب گوٹھ اور اطراف میں بھی بادل برسے، بارش کی پہلی بوند گرتے ہی بیشتر علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی۔ جعفر آباد، نصیر آباد چمن سمیت بلوچستان میں بھی خوب بادل برسے، اسکردو میں شدید سردی کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ شگر میں 24 ، کھرمنگ 22 اور گانچھے میں درجہ حرارت منفی 24 ریکارڈ کیا گیا، گلگت اسکردو شاہراہ لینڈسلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی۔