Sunday, September 8, 2024

پنجاب : سرکاری اسپتالوں سے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو فارغ کرنے کافیصلہ

پنجاب : سرکاری اسپتالوں سے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو فارغ کرنے کافیصلہ
July 14, 2016
لاہور (92نیوز) محکمہ صحت پنجاب نے تمام سرکاری اسپتالوں سے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں سے گیارہ سو ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کی سیٹیں خالی کرانے کیلئے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے تمام سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں خالی سیٹوں پر دوبارہ ڈاکٹروں کی بھرتی پر بھی پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔