Thursday, March 28, 2024

پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور سعودی پاک چیمبر کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط، پاورسیکٹر، ایگریکلچر اور لائیوسٹاک سیکٹر میں سرمایہ کاری پر اتفاق

پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور سعودی پاک چیمبر کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط، پاورسیکٹر، ایگریکلچر اور لائیوسٹاک سیکٹر میں سرمایہ کاری پر اتفاق
June 1, 2015
لاہور (92نیوز) سرمایہ کاری بورڈ اور سعودی پاک چیمبر کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔ سعودی پاک چیمبر کے صدر میاں محمود اور سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ افتخار بابر نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے۔ سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ افتخار بابر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا، دونوں ممالک اقتصادی تعاون کو مزید آگے بڑھائیں گے، سعودی سرمایہ کاروں کو مراعات دی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرمایہ کار پالیسی بڑے پیمانے پر بہت آسانیاں فراہم کررہی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی پاک چیمبر کے صدر میاں محمود نے کہا کہ ایگریکلچر، لائیوسٹاک اور پاور سیکٹر میں سعودی سرمایہ کار پاکستان آنا چاہتے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، دوطرفہ تجارتی حجم کو آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ شہباز شریف توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔