Thursday, March 28, 2024

پنجاب دانش اسکولز اینڈ سنٹرز آف ایکسیلینسی اتھارٹی کا اجلاس، مفت یونیفارم کیلئے فنڈز فراہمی کی منظوری

پنجاب دانش اسکولز اینڈ سنٹرز آف ایکسیلینسی اتھارٹی کا اجلاس، مفت یونیفارم کیلئے فنڈز فراہمی کی منظوری
December 15, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب دانش اسکولز اینڈ سنٹرز آف ایکسیلینسی اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔ عثمان بزدار نے طلبہ کے مفت یونیفارم کیلئے فنڈز فراہم کرنے اور اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

انتظامی عہدوں پر بھرتیوں اور انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی اجازت دی گئی۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے ایشیا کا سب سے بڑا بورڈنگ ادارہ پنجاب میں ہونا ایک اعزاز ہے۔ پنجاب کے 4 دانش اسکولوں کو مکمل طور پر سولر توانائی پر منتقل کر دیا گیا۔ دانش اسکولوں کے طلبہ کو سیاحتی مقامات کی سیر کرائی جائے گی۔ انہوں نے دانش اسکولز کے زیر تکمیل پراجیکٹ کے لئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کوٹ قیصرانی، تونسہ، بھکر اور منکیرہ کے دانش اسکولوں جلد ازجلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا دانش اسکولوں میں روزانہ حکومت پنجاب کی طرف سے 30 ہزار بچوں کو کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ ڈے اسکالرز کو بھی دانش اسکول میں ایڈمشن دیا جا رہا ہے۔ طلبہ کے لئے ہوسٹل میں آٹومیٹک روٹی پلانٹ لگائے گئے ہیں ۔ دانش اسکولوں میں شجرکاری مہم کے دوران مستقل نگہداشت کے نظام کے تحت 96 ہزار پودے لگائے گئے ۔