Saturday, April 20, 2024

پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
June 30, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی ابھی تک اطلاع نہیں ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں پشاور، مالاکنڈ، سوات، اپر اینڈ لوئر دیر، مری، گلگت، ایبٹ آباد، نوشہرہ، ہری پور، ہزارہ اور لاہور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے افغانستان میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکوں کا مرکز کوہ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے ہیں۔