Friday, April 26, 2024

پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر میں کل سے منگل تک بارشیں برسیں گی

پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر میں کل سے منگل تک بارشیں برسیں گی
July 2, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر میں کل سے منگل تک بارشیں برسیں گی۔ محکمہ موسمیات نے مون سون کی نوید سنا دی، ہفتے سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ داخل ہونے کا امکان ہے، مغربی ہوائیں بھی بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ پنجاب، خیبر پختونخوا کے شہروں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جبکہ اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی کے پہاڑی علاقون میں لیڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔